?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77 ویں یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قائد کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن سے رہنمائی حاصل کریں۔ صدر نے کہا کہ قائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایک ترقی پسند، جامع اور مستقبل کی طرف گامزن قوم کا تھا، جہاں تمام شہری، خواہ ان کا مذہب، ذات یا عقیدہ کچھ بھی ہو، برابر کے حقوق اور مواقع کے حقدار ہوں۔
بھارت میں موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیرِ اثر حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک نے دو قومی نظریے کو ایک بار پھر درست ثابت کر دیا ہے، بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ ان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق محفوظ نہیں رہے، یہ حالات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کا قیام نہ صرف جائز بلکہ ناگزیر تھا۔
صدر نے اعتراف کیا کہ آج پاکستان کو اقتصادی مشکلات، ماحولیاتی تبدیلی، انتہاپسندی اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اور کہا کہ قوم کو قائداعظم اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے، جنہوں نے اتحاد اور عزم کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی
یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں امریکی دعوے جذباتی افواہیں: شمالی کوریا
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں
فروری
مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی
?️ 16 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سجل علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
جنوری
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
شبیر احمد شاہ کی غیرقانونی حراست کو چار سال مکمل، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 19 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
اسرائیل کا یمن کے غیر فوجی ڈھانچوں پر حملے کا اعتراف
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دیا
اگست