?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دراصل عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرنے کی تھی اور مذکورہ ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔
سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر ایکس پر پھیلائی گئی ویڈیو میں عمران خان نواز شریف کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مذکورہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے 30 ستمبر کو ایکس پر ویڈیو پھیلانا شروع کی گئی، جس میں عمران خان اپنے حریف نواز شریف کی تعریفیں کرتے ہوئے اور انہیں ملک کے لیے اٹھ کھڑے ہونے اور لڑنے کے لیے سراہتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کیپشن لکھا کہ انہیں وہ کلپ ملا جسے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی نہیں اٹھایا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف سے ان کے بے شمار اختلافات ہیں لیکن وہ ایک آزاد لیڈر ہیں جو پاکستان کی عزت کے لیے کھڑے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا جب کہ اس پر 1300 سے زائد ری ایکشنز دیے گئے تھے۔
مذکورہ ویڈیو کو جس اکائونٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا، اسے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آفیشل اکائونٹ نے بھی فالو کر رکھا ہے۔
اسی ویڈیو کو دیگر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شیئر کیا اور کسی نے بھی ویڈیو سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
لیکن درحقیقت مذکورہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے عمران خان کی پرانی ویڈیو سے ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو صحیح انداز میں دیکھا جائے تو ویڈیو چلنے کے تین سیکنڈ اور پھر 9 سیکنڈز بعد ویڈیو میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔
عمران خان کی مذکورہ ویڈیو میں آواز کو تبدیل کرکے اس پر ڈبنگ کرکے ویڈیو کو پھیلایا گیا۔
عمران خان اصل ویڈیو 24 نیوز کے یوٹیوب چینل پر 15 مارچ 2022 کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہیں۔
عمران خان کی 90 سیکنڈز کی ویڈیو میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے بھٹو سے متعدد اختلافات تھے لیکن وہ مانتے ہیں کہ وہ اپنی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
ویڈیو میں عمران خان کی جانب سے اپنے حریف نواز شریف کے حق میں کی گئی باتیں جھوٹی ہیں، ویڈیو کو ایڈٹ اور ڈبنگ کرکے پھیلایا گیا، ویڈیو جعلی ہے۔
عمران خان اصل ویڈیو میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہیں جو کہ آج بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک
اگست
پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
انتہا پسند صیہونی وزیر کی برطرفی کا امکان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں وزرا کے درمیان بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل کے بارے میں صہیونی تجزیہ نگار کا انتباہ
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار نے کہا کہ ہمیں فلسطینی جنگجوؤں کی نئی
اپریل
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
فروری
شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کے تجربے کا اعلان کا
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی کوریا نے اس سال اپنا پہلا میزائل تجربہ کیا۔
جنوری
پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں پر راجہ بشاورت بول پڑے
?️ 14 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا
ستمبر