?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کیلئے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟ فیض حمید سمجھتے تھے کچھ عرصہ چھٹی پربھی چلا جاوٴں تو ٹی ایل پی مطمئن ہوجائےگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا تھا کہ 26 نومبر 2017 کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفیٰ لینے آئے۔
زاہد حامد نے بتایاکہ جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔سابق وزیر کے مطابق انہوں نے فیض حمید کوکہا وزیراعظم کو پیشکش کرچکا ہوں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے۔
خیال رہے گزشتہ روزسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ پہلے کیا گیا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا۔
وزیراعظم کو معاہدے پر اعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا دستخط ہوچکے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دئیے گئے بیان میں کہا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔سابق وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے مطالبے پر جام کمال نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی
?️ 1 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پیپلزپارٹی
نومبر
ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک
جنوری
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ
مارچ
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے
اپریل
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک
دسمبر
وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمان میں منظور کردہ قرارداد کو مایوس کن قرار دیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ ورچوئل
مئی