?️
انہوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کی بنیاد فرضی اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے اعداد و شمار مستند نہیں ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مجھے تفصیلی دیکھنا پڑے گی، کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اس ریکارڈ کو ہم نے اپنے سسٹم سے چیک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا البتہ اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہےلیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ بھارت میں آکسیجن کی سپلائی میں مسائل پیدا ہوئے لیکن ہمیں آکسیجن اور بیڈ کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ اب کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ”ویولیٹس” لہریں سامنے آتی رہیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک، قطر نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے
نومبر
کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ
فروری
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام
فروری
بشکیک حملے میں 4 سے 5 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
غیر قانونی بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں، میر واعظ
?️ 14 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
کیا پاکستان کی بحریہ کو کبھی یمن کے خلاف استعمال کیا گیا ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان نیوی نے ایک بیان جاری کیا جس میں سوشل نیٹ
جنوری
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر