فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین جا کر وہاں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو اس وقت مدد کی سخت ضرورت ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔

فیصل ایدھی نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواوں کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دےرہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے،ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے، فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کافیصلہ وہاں پہنچ کراور صورتحال کےمطابق کریں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہوجائے گا

🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے

سیدھی بات، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچ دیا: عمران خان

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ہار کے بعد وزیراعظم عمران

ٹرمپ کے دور میں ہم چینی جاسوس بیلونز کا سراغ نہیں لگا سکے:امریکی کمانڈر

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس یونٹ کے کمانڈر نے تصدیق کی

بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی

حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

🗓️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے

صہیونیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی قیدیوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں کے خلاف

حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ

🗓️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے