فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے، سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنےکی کوشش کی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو تاہم پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف تمام اہداف پورے کیے، اگر پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف مشن واپس جا چکا ہے، وفد کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی، انہوں نے واضح کیا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی کوشش رہے ہیں، بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، ہمیں معاشی محاذ پر بھی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے جبکہ شرح سود میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی، ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس جمع کرانےکا عمل آسان بنانا چاہتے ہیں جبکہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے، جبکہ نجی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ ملکی معیشت کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کرے گا، بجٹ صرف آمدنی اور اخراجات کا مجموعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں مستقبل کے لیے ایک واضح حکمت عملی بھی شامل ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ اس بار بجٹ کو زیادہ تذویراتی بنایا جائے۔

وزیر خزانہ نے برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معیشت 400 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی اقتصادی بحالی اور میکرو اکنامک استحکام کو تسلیم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت موجودہ تعمیری اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی، جن میں ٹیکس نظام، توانائی کے شعبے، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور وفاقی حکومت کی ساخت میں درستی شامل ہیں، تاکہ پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ

اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں ماسکو پہنچے

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ

شام کا استحکام عرب دنیا کی سلامتی کو یقینی بنانے کے اہم عوامل میں سے ایک

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا

پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر

نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد

مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18

مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام

امریکی فوجی قافلہ شام کے نواحی علاقے الحسکہ سے عراق روانہ

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے الشدادی فوجی اڈے سے شمال مشرقی شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے