?️
راولپنڈی : (سچ خبریں) انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو فوادچوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اُن کے بھائی فیصل چوہدری نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
5 نومبر کو سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔
پولیس نے عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
7 نومبر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی تھی۔
10 دسمبر کو فوادچوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فوادچوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
15 دسمبر راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔
16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں نے غزہ میں پانی پر بھی پابندی لگائی
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:Knesset کے نائب نسیم واتوری نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے انتہائی
نومبر
ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون
?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ
مارچ
مغرب کو ہمارا احترام کرنا چاہیے: پیوٹن
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی
ستمبر
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ
جون
افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں
دسمبر
ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا
?️ 4 نومبر 2025ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا
نومبر
تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی
مئی
نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی
نومبر