?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم کے اراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک کالعدم تحریک لبیک والے سڑکیں خالی نہیں کر دیتے اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کو حوالے نہیں کرتے تو ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں کے بات ابھی نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے دوبارہ مذاکرات کروں گا۔


مشہور خبریں۔
شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے
جنوری
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
غزہ ریاست: نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے غزہ پر قبضہ نہ
اگست
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی
اپریل
بیوروکریسی نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، وزیر اطلاعات بلوچستان
?️ 25 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ
نومبر
نائجیریا پولیس کا اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ ؛8 افراد شہید
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی پولیس نے منگل کو اس ملک میں اربعین حسینی
ستمبر
پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی۔ وقار مہدی
?️ 7 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا
اکتوبر