?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے موسیقاروں، فنکاروں سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کر کے سرفہرست موسیقاروں، فن کاروں اور سرفہرست پاکستانی فلم کو 25 کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کریں گے۔
اسلام آباد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور وفاقی وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کی جانب سے نیشنل ایوارڈ کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یاد داشت پر کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے دستخط کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے چند عشروں میں جو بہت نقصان ہوا، ان میں ایک یہ بھی ہے کہ ہم پاکستان کی جو کہانی دنیا کو سنا سکتے تھے، ہم نے ان کو بہت کمزور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فلمیں پاکستان میں بنتی تھیں، اسی طرح سنیما میں دنیا میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر پاکستان میں سب سے بڑی اسکرینیں تھیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بڑی محنت سے اپنی فلم کا بیڑا غرق کیا اور اس سے زیادہ محنت سے اپنے ڈراموں کا بیڑا غرق کردیا اور اب موسیقی کو بھی کہہ دیا کہ وہ تو ہے ہی ہمارے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ سارے میڈیمز جس نے پاکستان کی کہانی دنیا کو بیان کرنی تھی، ان سب کو ہم نے بہت کمزور کردیا اور آج اس مفاہمتی یاد داشت کے ذریعے ان ساری میڈیمز کو بحال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم فلم، ڈراما اور میوزک کے نیشنل ایوارڈ بحال کر رہے ہیں اور ہم اگلے سال سرفہرست موسیقاروں، سرفہرست پاکستانی فن کاروں اور سرفہرست پاکستانی فلم کو 22 ایوارڈز دیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد رقم ان ایوارڈز کے ذریعے سرفہرست موسیقاروں، فن کار اور فلم سازوں کو دیں گے اور اس ایونٹ سے فلم میں دلچسپی واپس آجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل ایوارڈز ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب شوباز، وسیم اکرم پلس جیسے نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری
جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن
ستمبر
63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے
نومبر
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
جرمنی کے شہر بریمن میں پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:منگل کی صبح سے جرمنی کے شہر بریمن میں بسوں نے
مئی
آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
?️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
جولائی