?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری مدعو کئے جانے کے باجود عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھےبتایاگیاہے کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سےہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے، اسی لئے میں نےکانفرنس میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کومشورہ ہے وہ غیرجانبداررہے، کیونکہ سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سےہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا، کانفرنس سےچیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، ایسے میں کانفرنس سےایک مفرور کی اختتامی تقریر ججوں،عدلیہ کی توہین ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا نام لئے بغیر لکھا کہ ایک مفرور اور مجرم کانفرنس میں بات کرنے جارہا ہے، اسی کانفرنس سےچیف جسٹس ،اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، مفرور کا خطاب منتظمین کی غیر جانبداری پرشدید شکوک پیدا کرتا ہے، معززججوں کو ایسےسیاسی اجتماعات پر واضح ہوناچاہیے۔
مشہور خبریں۔
اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار
ستمبر
جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان
?️ 4 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
جون
یونیورسٹی ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں
?️ 19 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا
ستمبر
کوئی عدالت کشمیریوں کے حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیراعظم
?️ 15 دسمبر 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
دسمبر
شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی
مارچ
1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض
فروری
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
جولائی