فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے  تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، لانگ مارچ ہو ، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، جس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے ۔

یاد رہے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ اسلام آباد کے پارلیمنٹ لارجز کے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں ان سے اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی۔

اس صوبے میں ایک پولیس اہلکار اپنے بچے کو بیچنے کیلئے اپنے افسر کے سامنے درخواست دے رہا ہے، مان بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کررہے ہیں ، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے، یہ حکومت ناجائز، نالائق اور نااہل ہے ، ہم نے اگر وطن کو موجودہ بحران سے نہ نکالا اور ناجائز ناپاک حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی سلامتی کا سوال پیدا ہوگا ۔

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی

تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

?️ 11 جون 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے

افغان طالبان پر ہمارا کنٹرول نہیں

?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا

پاک بھارت کشیدگی: چین کیلئے خلا سے انٹیلی جنس معلومات کا حصول آسان ہوگیا

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بھارت کشیدگی نے چین کو انٹیلی جنس

افریقہ میں امریکی ہتھیاروں کے پروگرام کا انکشاف

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: ایک سینئر روسی اہلکار نے شواہد کی بنیاد پر کہا کہ

حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس

این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک

?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے