?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کردیا۔
میڈیا کے مطابق فواد چوہدری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اہلیہ حبا فواد کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل حکام نے فواد چوہدری کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ہر جمعرات کو فواد چوہدری کے اہل خانہ جیل میں ملاقات کرسکیں گے۔
دریں اثنا عدالت نے ملاقات کا دن مختص ہوجانے پر حبا فواد کی درخواست نمٹا دی۔
خیال رہے کہ 20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔
16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔
20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔
بعدازاں 30 دسمبر کو عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
5 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اسی طرح 9 اور 12 جنوری کو بھی 3، 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملک کا برا حال ہو گیا ہے ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی
مارچ
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر
امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے
اگست
نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنارے اور جولان میں بستیوں کو وسعت دینے کے خواہاں
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے
دسمبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ
اپریل
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں
اپریل
عبدالملک الحوثی کا سعودی عرب کو پیغام: حزب اللہ تنہا نہیں ہے
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: اسی وقت جب سعودی عرب صیہونی حکومت اور امریکہ کے
اگست
امریکہ کے اہم اتحادیوں کی فہرست سے افغانستان کا انخلاء
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: 20 سال کی جنگ اور قبضے کے بعد گزشتہ سال افغانستان
جولائی