?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کارجینٹری بیچ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی حکومت پر عزم ہے۔
جینٹری بیچ نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی، اور انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔
جینٹری بیچ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا خواہاں ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے لیے مختلف ریاستوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یورپ کا لبنان کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے
مئی
وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک
نومبر
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
پرویز خٹک نے آئندہ الیکشن کے متعلق بڑا اعلان کیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اے آر
جنوری
مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
?️ 29 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو
جون
لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘
?️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی
مئی
مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں
جولائی