غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا ایم پی او آرڈر کرنے پر ڈی سی اسلام آباد، صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ملک جمیل ظفر، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فاروق امجد بٹر بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، طلب کیے جانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔

وکیل ڈی سی راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، جسٹس بابر ستار نے سوال اٹھایا کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟ وکیل نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کہا تھا اس لیے ابھی عرفان نواز میمن خیر پور میں ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کل عدالت نے عرفان نواز میمن کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی تھی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعدازاں 7 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد (ڈی سی) عرفان نواز میمن اور 3 دیگر افسران پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار

?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک

یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے

اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار

بجلی کا ونٹر پیکیج گھن چکر، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی

صیہونیوں کا UNRWA کے ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک

?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے حال ہی میں صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے

شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی

?️ 8 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا

17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ

عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے