?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی سامان کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق امدادی کھیپ لے کر پرواز مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، امدادی پرواز وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مصر پہنچی۔ یہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کیا جائے گا، خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے مصر پہنچا۔
ترجمان کے مطابق مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا، انہوں نے امدادی سامان غزہ میں فلسطینی شہریوں کو بھیجنے کے لیے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم بھی موجود تھے، شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے امداد کی فراہمی کو بھرپور سراہا۔
غزہ میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے لیے مجموعی طور پر 21 امدادی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں، اب تک پہنچائی جانے والی کل مقدار 2027 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
نسل پرستی جیت گئی انصاف ہار گیا
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:متعدد امریکی ماہرین اور ممتاز شخصیات نے سینیٹ میں سابق امریکی
فروری
پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر
مارچ
چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول
?️ 13 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکہ چین کے خلاف ایک بہت بڑی سرد جنگ میں
اپریل
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست
امارات صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا خواہاں
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے
مارچ
صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی کے بُرے دن
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی
اگست
فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود
جنوری
سعودی عرب صیہونیوں سے قریب ہونے کا خواہاں
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب
جنوری