غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مکالمے اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت دنیا کے امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کے ثابت قدم اور دانشمند رہنماؤں کو بھی ان کی انتھک کوششوں پر سراہا جانا چاہیے جن کے نتیجے میں یہ معاہدہ ممکن ہوا، سب سے بڑھ کر، ہمیں فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے بے مثال مصائب برداشت کیے، جنہیں کبھی بھی دوبارہ نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے مسجدِ اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے اور ایسے تمام اقدامات کو روکنا چاہیے جو صدر ٹرمپ کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں، دوستوں اور برادر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار ان کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان منصوبےکے پہلےمرحلے پر اتفاقِ رائے کاخیرمقدم کرتاہے، پاکستان نے امریکی صدر، قطر، مصر، ترکیہ کی کوششوں کو سراہا۔

ایک بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد فلسظینی ریاست کی اصولی حمایت کااعادہ کرتا ہے، ایک آزاد فلسطین ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، امیدہےکہ یہ پیشرفت مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گی۔

مشہور خبریں۔

پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس

?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  چیف جسٹس پاکستان نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف

امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش

نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج

?️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی

بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ

 نواتیم ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ؛ صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے

?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک

ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی 

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس

صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے