?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی جس کے بعد ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین کو ملنے والی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ چکیں وفاقی حکومت عید پر سرکاری ملازمین کو 3 تعطیلات دے گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت عید پر سرکاری ملازمین کو 3 تعطیلات دے گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے۔
سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تو 3 تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس مرتبہ عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر طویل 9 تعطیلات ملیں گی۔
سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے۔ سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 10 جولائی بروز ہفتہ کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یکم ذی الحج 12 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی
مارچ
برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی
دسمبر
حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جمعرات کے روز حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے
جنوری
فلسطین کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا موقف
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زور
ستمبر
امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
اسموٹرچ نے سعودی عرب کے خلاف ہماری کوششوں پر پانی پھیرا: صہیونی اہلکار
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اہلکار نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ کے سعودی
اکتوبر
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس
جون
اسرائیل امریکی جنگ بندی کی تجویز کے خلاف
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق
ستمبر