?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا بھی اعلان کردیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258.16 روپے مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس اعلان سے 15 روز قبل بھی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد میں وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں انتہائی کم کمی کی گئی تھی۔
31مئی کو سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔
تاہم اس اعلان کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب سے کافی دیر تک پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا تھا اور جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو اس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔
بعدازاں وزیر اعظم آفس سے وضاحت جاری کی گئی تھی کہ اضافے کے حوالے سے جاری کیا گیا وزیر اعظم کا بیان پرانا اور اس کا تعلق پچھلے مہینے کی پیٹرول کی ایڈجسٹمنٹ سے تھا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا جاچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا ساتھ دیں: خالد مقبول صدیقی
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما
مارچ
پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز
جنوری
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ
?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں
اکتوبر
مصر میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی پھانسی کا سلسلہ جاری، ہیومن رائٹس واچ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 21 جون 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے ممتاز
جون
انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، کشمیری تحریک آزادی کیخلاف بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہیں، حریت کانفرنس
?️ 13 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر