عوام کی بھی ایک عدالت ہے، عوامی طاقت سے ہم یہ ترمیم ختم کریں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام کی بھی ایک عدالت ہے، عوامی طاقت سے ہم یہ ترمیم ختم کریں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلدی میں ترامیم منظور کراکے آئین اور جمہوریت کی کشتی کوڈبو دیا گیا۔ عوامی طاقت سے ہم یہ ترامیم ریورس کریں گے، یہ آصف زرداری ، عارف علوی یا کسی اور کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عوام کی بھی ایک عدالت ہے، ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کئے جاتے ، ان ترامیم کو عوامی طاقت سے ختم کریں گے۔
یاد رہے قومی اسمبلی نے 2 تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ حکمران اتحاد نے اضافی ترامیم کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کروا لی۔27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234ارکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

27ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 6 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ 

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ

اردن میں فلسطین کے خلاف نفرت پھیلانا اسرائیلی سائبر آرمی کی سازش

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: اردن میں سوشل نیٹ ورکس کی جگہ ایک بار پھر

بھارتی پولیس کے ہاتھوں متعدد حریت رہنما گرفتار

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار

فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا

ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری

امریکہ میں مارا جانے والا ایٹمی سائنسدان صیہونی حامی تھا:صیہونی میڈیا

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ماساچوسٹس میں اسرائیل

کورونا: 26 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد

?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ

غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے