عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے، سررکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے کہ صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کا ریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ رعایت جولائی 2025 میں ایندھن کے اخراجات میں کمی کے باعث مانگی گئی ہے، تاکہ عوام کو بجلی کے نرخوں میں عارضی سہولت دی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی، جو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میکانزم کے تحت دی جاتی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے عوامی سماعت 28 اگست کو مقرر کر رکھی ہے جس میں یہ طے ہوگا کہ آیا یہ ریلیف صارفین تک پہنچایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار 14,123 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جس کی اوسط لاگت 7 روپے 78 پیسے فی یونٹ تھی، جبکہ کل ایندھن کی لاگت تقریباً 109.89 ارب روپے رہی۔

اس دوران 2.95 فیصد لائن لاسز کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کو 13,666 گیگا واٹ گھنٹے بجلی 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی گئی۔ توانائی کے ذرائع میں سب سے زیادہ حصہ ہائیڈرو پاور کا رہا جو مجموعی پیداوار کا 40 فیصد سے زائد فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد آر ایل این جی، مقامی اور درآمدی کوئلہ اور ایٹمی توانائی بھی بجلی پیداوار میں شامل رہی۔

تاہم ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی اور فرنس آئل سے صرف معمولی پیداوار حاصل ہوئی۔ وزارت توانائی نے 19 اگست کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کیے جائیں۔ اس پالیسی پر عملدرآمد جون 2025 سے شروع ہوا اور اس کا اطلاق اگست کے بلوں پر بھی کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نیپرا یہ ریلیف منظور کر لیتا ہے تو عوام کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔

مشہور خبریں۔

بیرسٹر سیف کا وزیر قانون پر الزام

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن

امریکہ انسانی حقوق کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟شمالی کوریا کی زبانی

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیانگ یانگ

 رمضان المبارک میں فلسطینی کیا کریں گے: صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے رمضان المبارک کے دوران

اردن: شام پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر صیہونی

سعودی مبلغ کو ہولوکاسٹ کے متاثرین کے لیے دعا کرنے کا انعام

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:آل سعود حکومت نے اس سال یوم عرفہ کے موقع پر

سعودی عرب کی شام، ایران اور ترکی کی موجودگی میں عرب رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کی کوشش

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی کوشش ہے کہ شام سمیت تمام عرب ممالک

صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں

امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے