عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست میں ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں اور وہ اس کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دعا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوں، تاہم پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اول و آخر اپنے ذاتی مفاد پر توجہ مرکوز رکھی ہے، مذاکرات ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں لیکن عمران خان کسی اصول پرست شخصیت کے حامل نہیں بلکہ وہ 200 فیصد مفاد پرست ہیں اور ہر معاملے میں صرف اپنے فائدے کا سوچتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ذاتی منفعت کے لیے اصولوں اور انسانی رشتوں کو بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے

حماس نے عالمی برادری سے تل ابیب کو تنہا چھوڑنے کا مطالبہ 

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے

میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا

?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

’بنیان مرصوص‘ فلم میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے، امر خان

?️ 30 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ

حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے

کم جونگ اُن کا جوبائیڈن سے ملاقات کرنے سے انکار، امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

?️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبہالنے کے بعد

ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیر خارجہ نے  اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے