?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے روٹین کی بات کی تھی جس کا مطلب تھا کہ 90 دن میں کچھ نہ کچھ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس کا عروج 5 اگست ہی ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور خان صاحب کے کھلاڑی ہیں اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی امور کے ساتھ ساتھ حکومتی امور بھی چلا رہے ہیں۔
صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی سیاسی جماعت ہے اور بڑی جماعتوں میں ایسا ہوتا ہے ، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، میری عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے بات ہوئی ہے،ان سے کہا ہے جو بھی بات ہے وہ پارٹی کے اندر ہونی چاہیے۔
علی امین گنڈا پور سے سے متعلق فضل الرحمٰن کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے فیصلے خود کرتی ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، بعض لوگوں کو علی امین برداشت کر رہے ہیں جو ان کو پسند نہیں کرتے، پارٹیاں پسند نا پسند پر نہیں چلتی، ہم دوسری پارٹیوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرتے۔
انہوں نےکہا کہ تحریک کے حوالے سے حکومت کا شدید نوعیت کا رد عمل ایک سیاسی بیان بازی ہے، پاکستان تحریک انصاف کوئی گوریلا فورس تو ہے نہیں کہ ہم آئیں اور کہہ دیں کہ چیزوں کو توڑ دیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ہم آ کر حملہ آور ہو جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لوگوں کو تنہا کریں گے،خان صاحب کو اندر رکھیں گے اور پھر کہیں برداشت کرو،حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں ان کو سوچنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے متعلق جتنے بھی نام ہیں وہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیے ہوئے ہیں، سینیٹ کے حوالے سے جو لسٹ میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی نام تھے وہ ہم خان صاحب سے مل کر فائنل کر چکے تھے اگر میری ملاقات بانی سے ہوئی تو اس معاملے پر مزید بات چیت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛2 اہلکار زخمی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو
اپریل
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عام شہریوں کے فوجی ٹرائل کی مخالفت کردی
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے
نومبر
ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی
فروری
یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین، سیدال خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی
اپریل
صہیونی حکومت کا کشتی "حنظلہ” پر حملہ سمندری ڈکیتی ہے: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے
جولائی
لبنانی فوج کے کمانڈر نے دی استعفیٰ دینے کی دھمکی
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا،
مئی
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
?️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر