اسلام آباد (سچ خبریں)۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر توانائی حماد اظہر کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک غصے میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو واپس بلایا جس پر وہ تھوڑی دیر بعد اجلاس میں واپس آئے۔اجلاس میں ارکان نے وزیراعظم، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر سے سخت سوالات بھی کیے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اسٹاف پرویز خٹک کو ڈھونڈھتا رہا۔
ارکان نے سوال کیا کہ گیس کی قلت کیسے پوری کی جائے ؟۔آبادی بڑ ھ رہی ہے کیس کی قلت کیسے پوری ہو گی؟۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقدامات کا رہی ہے گیس کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے دیگر ارکان کے سوالات کے جوابات بھی د ئیے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سلامتی اداروں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔
ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سے عوام پر بوجھ بڑھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آپ کو وزیراعظم اس لیے بنوایا تھا۔خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے مطمئن نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتے ہیں۔