?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا، پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کا جیل ٹرائل انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) راولپنڈی میں کیا جائے گا، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکورٹی نفری کےلئےخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔
خط میں کہا گیا کہ مقدمے میں 109 ملزمان، 150 وکلا جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سیکیورٹی نفری تعینات کی جائے۔
اس سے قبل، پنجاب کابینہ نے سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی اجازت دیدی۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیے گئے فیصلے پر محکمہ قانون اور پراسیکیوشن نے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 15 ستمبرکو اس کیس کا جیل ٹرائل ختم کرتے ہوئے مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے جیل ٹرائل منتقلی کا فیصلہ واپس لے لیا جیل ٹرائل کی بحالی کا مقصد سیکیورٹی خدشات کو مدنظررکھتے ہوئے شفاف اور محفوظ عدالتی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل صبح اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران استغاثہ تین گواہان کے بیانات قلمبند کرائے جائیں گے، ڈی ایس پی مرزا جاوید،انسپکٹر یعقوب شاہ،انسپکٹر ناظم حسین شاہ اپنے بیان ریکارڈ کروائیں گے جب کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم کیا تھا۔
کمیشن جیل ٹرائل کے دوران عمران خان کے وکلا کو درپیش مسائل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملداری کا جائزہ لے کر عدالت کو آگاہ کرے گا۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں
جولائی
قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج
?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر
فروری
حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے
فروری
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں
اکتوبر
مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:پال لاورٹی نے اتوار کو برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا میں
فروری
شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر
دسمبر
پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے
مئی
سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے
فروری