?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں، مقدمات بنانے کا حساب لیں گے۔
پشاور میں بی آر ٹی کے ناصر باغ روٹ ڈی آر 14 کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی کوئی حیثیت نہیں کہ میرے بارے میں بات کریں، کل کو انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سے میری کوئی رشتےدار نہیں ہے، چور میرے رشتہ دار نہیں ہیں، میں اس رشتے داری کو تسلیم ہی نہیں کرا، گورنر بھی چور اور اس کا لیڈر بھی چور ہے، گورنر کی گاڑیاں بھی بند کردوں گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے، بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ میں داخلہ ملا تھا، قوم کو بتائیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور میں معیاری ٹرانسپورٹ ضروری ہے، مزید روٹس پر بھی سستی ٹرانسپورٹ شروع کریں گے، پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، ہم احتجاج کے لیے تیار ہیں، یہ ہمارے سروں پر سوار ہیں اور سر سے اتارنا ہم جانتے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں کررہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے، انہیں سیاسی مردار کریں گے، نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں، مقدمات بنانے کا حساب لیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ سائفر کیس جس پر ہم کہہ رہے تھے کہ کچھ نہیں ہے، اس میں اتنا عرصہ عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، یہ کوئی مزاق بنا ہوا ہے کہ آپ جیل میں ڈال دوں گے، اس کے بعد ہم بری ہوجائیں گے، ہم چوڑ دیں گے، نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
افغانستان کی شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں
فروری
مجھے نہیں لگتا کہ میرے بغیر ٹویٹر کامیاب ہو گی:ٹرمپ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:اگرچہ گزشتہ ہفتے سے ایلان ماسک سوشل نیٹ ورک ٹویٹر کے
اکتوبر
صہیونی حکومت کا فلسطینی مہاجرین کے خیموں میں آتشزدگی کا ہولناک جرم
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ میں الشہداء الاقصیٰ اسپتال کے قریب
اکتوبر
داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو
جولائی
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں
فروری
امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی
شہباز گل نے وزیر اعظم سے متعلق جسٹس وجیہ کے بیان کو مسترد کر دیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر
دسمبر