🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے جو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے، وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے ۔سب سے بڑے چور منہ صاف کرکے پھر آگئے ہیں، بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا مگر ذمہ داری ماضی کی حکومتوں اور کورونا پر ڈال دی اور کہا کہ جو مہنگائی کے خلاف چیمپئن بن رہے ہیں، یہ ملک لوٹنے والے سب سے بڑے چور ہیں، ہم مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، میں تو کابینہ میں آٹا، دال، چینی کی بھی بات کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس سال مہنگائی کو ختم کریں، آج ان کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس بھی ہو رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےجو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے-شیخ رشید نے کہاکہ مہنگائی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں، کورونا کی وبا، قرضوں کی واپسی کے مسائل ہیں، عالمی بحران میں پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، کنویں کے مینڈکوں کا سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے، بلاول دل کے قریب ہے، اس کے لیے سات خون معاف ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیا خطرناک ہوگی اس میں توڈنک ہی نہیں،اس ملک میں سیاست ایسے ہی چلتی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے آج گئے کل گئے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد 6 ماہ انتخابی مہم چلتی ہے، اپوزیشن کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر بائیکس کی اسکواڈ ختم کردی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ اور جدید مانیٹرنگ گاڑیاں دی ہیں، ڈرونز لے رہے ہیں، لیکن اس سے لاٹھی چارج نہیں ہوسکتا، مشتعل ہجوم کو روکنے کے لیے نفری بڑھانی ہوگی، پولیس میں ایک ہزار مزید نوجوان بھرتی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردی گئی ہے، افغانستان کے مسئلے پر کابل اور دنیا کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر کا مقبرہ بنے گا، ڈیزائن ان کے گھر والوں نے دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
نیتن یاہو بائیڈن اور بلنکن کی درخواستوں پر کان نہیں دھرتے
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:سینئر ڈیموکریٹک امریکن سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیلی وزیر
جنوری
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر
ہم نے دنیا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے:شامی وزیرخارجہ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر فیصل مقداد
ستمبر
ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے
جولائی
صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے
نومبر
سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں
🗓️ 28 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری
فروری