?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ 15 برسوں سے فتنہ (عمران خان ) کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور خبردار کرتا ہوں کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو ان کی حکومت ملکی معیشت کو تباہ کر دے گی اور ہماری دفاعی فورسز کو اسی طرح کمزور کر دے گی جس طرح چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہوئیں۔
حکمران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ملک کی نجات دہندہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کے 4 سالہ دور اقتدار میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا لیکن ہم نے اسے اقتدار سے بے دخل کیا اور ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے بہتر طرز حکمرانی اور اچھی پالیسیوں کی وجہ سے ملک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکال کر خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قومی حکومت وقت کی اہم ضرورت تھی اور ہم نے ایسا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین ہمارے مشکل وقت میں آزمائے ہوئے دوست ہیں لیکن سابق وزیراعظم نے اپنی ملک دشمن پالیسیوں اور اقدامات سے انہیں ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فلاپ شو تھا، یہ فلاپ شو حکومت کو عمران خان کی سیاست سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ’مٹھی بھر‘ پی ٹی آئی کارکنان ریلی میں ’موسیقی اور رقص‘ سے لطف اندوز ہونے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ جائیں گے۔
توشہ خانہ کیس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کوئی ایماندار لیڈر کبھی کسی مسلمان ملک کی قیادت کی جانب سے برادرانہ تعلقات کی علامت کے طور پر تحفے میں دی گئی گھڑی نہیں چرا سکتا لیکن عمران خان جو اکثر اپنی ایمانداری کی بات کرتا ہے اور شریعت کے حوالے دیتا ہے اس نے سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی چرا کر بیچ دی، ایسا دھوکہ باز شخص امت کا رہنما ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں مدد کی درخواست
?️ 18 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی
اکتوبر
سعودی ولی عہد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید الاضحی کے
جون
حماس کا سوڈان سے قابضین کے ساتھ تعلقات مسترد کرنے کا مطالبہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:آج فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے
فروری
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے
مارچ
افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے؛ طالبان کا اعلان
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک
اگست
وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور
نومبر
افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کی قیمت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش اور ان کے علمبرداروں نے 2001 سے
اکتوبر
امریکہ میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری،افریقی تاریخ پڑھانا ممنوع!
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں نسل پرستی کا ثبوت
جنوری