?️
لاہور(سچ خبریں) لا ہور میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار تو ووٹ چوری کر کے حکومت میں آگئے لیکن اب دوبارہ حکومت میں آنے کا کوئی چانس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج قوم نے دیکھ لیا کہ کس طرح حکومت نے ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لئے جھوٹے کیس بنائے لیکن ہمیں آج سچائی کا سامنا کر کے خوشی ہوئی۔
جاتی امرا لاہور کے باہر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیسز کا مقابلہ کیا، ان کی رہائی پر بہت خوشی ہورہی ہے، ساتھ مل کر پارٹی کیلئے مزید کام کرینگے، انہوں نے دوسال ناحق جیل کاٹی۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان بھی تحریک انصاف کو اب پسند نہیں کرتے، سینیٹ الیکشن میں ان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے اور ووٹ دینے کو تیار نہیں، کیونکہ عمران خان کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے، عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ووٹ چور کو جتوانا ہے، عمران خان کے اب دوبارہ چانس نہیں ہے، وہ ایک بار تو ساز باز کر کے آگئے دوبارہ اس کا چانس نہیں، لہذا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بھی اپنے لیے محفوظ راستے ڈھونڈ رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی میں ہر صوبے سے بغاوت ہورہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود حکومت ڈسکہ کا الیکشن نہیں جیت سکی، اب ایک حلقہ کھلا تو ساری حقیقت سامنے آگئی، حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا چیلنج اس لئے کررہی ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے، ان کو ڈر ہے کہ حکام پول کھول دینگے اور پکڑے جانے والے چھوٹے چور بڑے چوروں کا بتادیں گے، امپائر کو اغوا کرنے کے بعد بھی الیکشن ہار گئے، دوبارہ الیکشن سے پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی، اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو روکنے کی کوشش کی جاری ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی تیاریاں عن قریب شروع ہوجائیں گی، ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔
مشہور خبریں۔
30 ہزار طلبہ ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف
?️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت
جنوری
گارڈین: ٹرمپ غریبوں کی جیب سے امیروں کو دیتا ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی حکومت کے نئے
مئی
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم
اگست
سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے
جون
اسرائیل معاشی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے:صہیونی ماہر اقتصادیات
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر اقتصادیات نے صیہونی حکومت میں اقتصادی بحران اور
مئی
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی