عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے سلسلے میں آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا جائے گا، ایس یو وی گاڑیاں، پولیس موبائلیں اور بکتر بند گاڑیاں ہمراہ ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ’اعلیٰ حکام‘ سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی ہے، آدھی رات تک حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر پشاور روڈ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا۔

پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس، ریڈ زون کے اندر اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سمیت تمام متعلقہ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں رینجرز اور ایف سی کے دستوں کے ساتھ ان کے اینٹی رائٹس یونٹ کو اسٹینڈ بائی پر رہنے اور ڈیوٹی کے لیے بلائے جانے پر فوری ردعمل کی ہدایت دی گئی ہے۔

اینٹی رائٹ گیئر سے لیس رینجرز کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور اس کے آس پاس ایک ’اندرونی حفاظتی دائرے‘ میں اسلام آباد پولیس کی مدد سے تعینات کیا جائے گا۔

اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ایف سی کی ٹیمیں پولیس کی مدد سے جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد سروس روڈز سمیت ’درمیانی حفاظتی دائرے‘ میں تعینات ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اینٹی رائٹس یونٹ اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی ٹیموں سمیت پولیس کا ایک دستہ جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والی سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیض آباد، زیرو پوائنٹ، پشاور موڑ اور گولڑ موڑ جیسے اہم مقامات پر بھی نیم فوجی دستوں اور پولیس کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کر دیا جائے گا جس میں صرف مخصوص افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا

بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور استحکام آ گیا ہے، اسحٰق ڈار

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے کہا ہے

حماس نے اسرائیل پر آگ کا گولہ کیسے پھینکا؟

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کی نئی تجویز پر تحریک

پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائیچونکنے والے مالیاتی مشیر

بائیڈن تاریک مستقبل والا بوڑھا: شمالی کوریا

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

?️ 6 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم

امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے