?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے کھاد کی عدم فراہمی اور بلز میں اضافے پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کو کسان یونین کے نمائندوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔جمشید چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسانوں اور تاجروں کو لانگ مارچ میں بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
عمران خان دورہ لاہور کے دوران تاجروں اور کسان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔قبل ازیں کسان بورڈ پاکستان وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ کسان بورڈ پاکستان جو ملک گیر احتجاج کی تحریک شروع کررہا ہے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔
حکومت کی کسان دشمن پالسیوں نے پاکستان کی زراعت تباہ و برباد کردی ۔پوری دنیا کو گندم ، چینی اور کپاس ایکسپورٹ کرنے والا ملک اب زرعی اجناس کئی گنامہنگے داموںامپورٹ کرنے پر مجبورہے۔
زخیز زمینوںپر ہائوسنگ کالونیاں بنانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ بجلی کئی گنا مہنگی اوربلوںمیں ناجائز ٹیکسوںکی بھرمار کردی گئی ہے۔جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔کھادکی مصنوی قلت پید ا کرکے بلیک میں فروخت جاری ہے۔ڈی اے پی کی قیمت 15ہزار روپے سے بھی بڑھائی جارہی ہے۔ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکررہی ہیں۔
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا کنٹرول بھی مافیا نے سنبھال رکھاہے۔شوگرملیں گنا کوڑیوںکے بھائو خرید کر بھی رقم کسان کو خوار کر کے ادا کرتی ہیں۔کسان کو اپنی فصل کی اصل قیمت بھی میسر نہیںہوتی ہے۔اگر بجلی ، پٹرول، ڈیزل ، کھاد، ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی نا کی گئی اور گنے کی قیمت 400روپے فی من اور گندم کی قیمت4000روپے فی من مقرر نا کی گئی توجاتی عمرہ ، زمان پارک، گورنر ہائوس،وزیر اعلیٰ ہائوس، پنجاب اسمبلی اور اس کے بعدقومی اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر
جون
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی
مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ
جون
بھارت کو ذلت آمیز شکست، پاکستان نے دفاعی طاقت کا توازن بحال کردیا۔ تھنک ٹینک رپورٹ
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ نے ایک مفصل رپورٹ جاری
مئی
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 12 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا
مئی