عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل سننے کے لیے کی جانے والی براست گفتگو میں ایک شہری نے ان سے نور مقدم قتل کیس سے متعلق سوال کیا ، جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے خود دیکھ رہا ہوں ، نورمقدم کیس کی تمام تفصیلات لی ہیں ، نورمقدم کا قاتل کسی طور پر بچے گا نہیں ، کیوں کہ اس کیس سے سب کو ایک صدمہ لگا ہے ، کیس میں کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا ، خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں اور قتل میں ملوث ظاہر جعفر نامی شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آئے نور مقدم قتل کیس میں قتل کے روز مقتولہ کی طرف سے اپنے خاندان کے ساتھ رابطے کا انکشاف ہوگیا ، میڈیا رپورٹ میں نورمقدم کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نور مقدم کی طرف سے کے روز خاندان کے ساتھ رابطہ کیا گیا ، اس دوران مقتولہ نے اپنے گھر والوں کو متنبہ کیا کہ اگر مجھے زندہ دیکھنا ہے تو تلاش نہ کرنا اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا رابطہ کرنا ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر پہلے بھی کئی بار نور مقدم کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی وجہ سے وہ پچھلے دو سال سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی اس کے علاوہ ملزم ظاہر جعفر کو نور مقدم کا مذہبی رجحان بھی پسند نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

اچھا ہوا ٹرمپ چلا گیا!؛جی7 اجلاس میں فرانسیسی صدر کا طنز

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جی7 (G7) سربراہی اجلاس سے

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں

افغانستان میں غربت 97 فیصد تک پہنچ جائے گی: اقوام متحدہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن

ہم تعلیم کے خلاف نہیں:طالبان

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے تعلیم حاصل

وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

انسٹاگرام پر اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف

?️ 25 اکتوبر 2025 سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی اسٹوریز میں

آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

نیویارک میں فائرنگ؛10 افراد زخمی

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے