?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں ،بلکہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔وہ آنے والی نسلوں کے لئے کام کر رہے ہیں، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو عالمی دنیا نے سراہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ وزیراعظم آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔
شہباز گِل نے کہاکہ داسو ڈیم فیز ون 2025 ء اور فیز ٹو 2029 ءمیں مکمل ہوگا، داسو ڈیم فیز ون سے نیشنل گرڈ کو 2160 میگا واٹ بجلی دی جائے گی جبکہ ڈیم کا فیزٹو مکمل ہونے کے بعد اس کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ 10 بلین ٹری کےتحت جولائی20 سے مارچ21 کے دوران وفاقی حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، جس منصوبے پر مخالفین تنقید کرتے ہوئے گھٹیا سیاست چمکاتے رہے آج وہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو عالمی دنیا نے سراہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں ٹمبرمافیا نے جنگل کاٹ کر نہ صرف ملکی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار بھی یہی لوگ تھے، اُس وقت کے حکمرانوں نے مافیا کو بھی چند ٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دے کر آنکھیں بند کیں کیونکہ انکے نزدیک ملک کا مستقبل نہیں انکی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔
شہباز گِل نے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف جُملہ نہیں انکا ایمان تھا اسی مقصد کیلئے انہوں نےنہ صرف معاشی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر مشکل ترین جنگ لڑی بلکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے رہنے کیلئے بہترین بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ بھی شروع کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر
جون
روس نے یوکرین کو کیف پر مزید حملوں کی دھمکی دی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: روسی فوج نے کہا ہے کہ اگر کیف نے روسی
اپریل
کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا
مئی
ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم القدس کے موقع پر
مئی
محمد بن سلمان کا کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیالات
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
دسمبر
چین کی فوجی نقل و حرکت سے تائیوان پریشان
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: خطے میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان تائیوان کے حکام
اگست
ترکی کے بغیر پائلٹ فائٹر "قزلما” کے بارے میں سب کچھ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: قزلما کے فضائی جنگی تجربے اور دوسرے طیارے پر اس
دسمبر
پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے: گروسی
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر
فروری