?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا جب کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئےسیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کردیا۔ عدالت نے اٹھارہ جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے، کیس میں پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے گواہی دی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیےکہ قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد تک چارج ڈراپ کر رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے، گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر لگائے تھے۔ عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 25 نومبر کو اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہو کر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کیا تھا، درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے، بشریٰ بی بی سے شادی 1989 میں ہوئی تھی، جو اس وقت پر پُرسکون اور اچھی طرح چلتی رہی جب تک عمران خان نے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کے ذریعے اسلام آباد دھرنے کے دوران مداخلت نہیں کی، جو متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر اور درخواست گزار کو یقین ہے کہ اس کے یہودی لابی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔
خاور مانیکا نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شکایت کنندہ کے گھر میں پیری مریدی کی آڑ میں داخل ہوا اور غیر موجودگی میں بھی اکثر گھر آنے لگا، وہ کئی گھنٹوں تک گھر میں رہتا جو غیر اخلاقی بلکہ اسلامی معاشرے کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی گھسنا شروع ہوگیا، حالانکہ اسے تنبیہ کی اور غیر مناسب انداز میں گھر کے احاطے سے بھی نکالا۔
خاور مانیکا نے درخواست میں بتایا تھا کہ ایک دن جب اچانک وہ اپنے گھر گئے تو دیکھا کہ زلفی بخاری ان کے بیڈ روم میں اکیلا تھا، وہ بھی عمران خان کے ہمراہ اکثر آیا کرتا تھا۔
انہوں نے درخواست میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے میری اجازت کے بغیر بنی گالا جانا شروع کر دیا، حالانکہ زبردستی روکنے کی کوشش بھی کی اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
مزید لکھا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس مختلف موبائل فونز اور سم کارڈز تھے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر فرح گوگی نے دیے تھے۔
خاور مانیکا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نام نہاد نکاح سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم کیے، یہ حقیقت مجھے ملازم لطیف نے بتائی۔
درخواست میں مزید بتایا تھا کہ فیملی کی خاطر صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن یہ سب ضائع گئیں، اور شکایت کنندہ نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دے دی۔
خاور مانیکا کی درخواست کے مطابق دوران عدت بشریٰ بی بی نے عمران خان کے ساتھ یکم جنوری 2018 کو نکاح کر لیا، یہ نکاح غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
مزید لکھا تھا کہ دوران عدت نکاح کی حقیقت منظر عام پر آنے کے بعد دونوں نے مفتی سعید کے ذریعے فروری 2018 میں دوبارہ نکاح کر لیا، لہٰذا یہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 496/ 496 بی کے تحت سنگین جرم ہے، دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کیا جائے اور انہیں آئین اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔


مشہور خبریں۔
عامر خان کی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کی تیاری
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے بھارتی اداکار عامر کے بارے میں
مئی
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
نومبر
لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں؟ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ
?️ 10 فروری 2024صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے
فروری
یمن کے ہتھیار صیہونی حکومت تک پہنچ چکے ہیں
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر
اگست
عراق اور شام میں امریکی ہتھیاروں کی چوری
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی آن لائن میڈیا انٹرسیپٹ کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات
نومبر