?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔
مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں آج بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
مزید بتایا تھا کہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کرکے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔
اس سے اگلے روز (13 مارچ) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی تھی۔
گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی تھی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آپ کے جواب نے مطمئن نہ کیا تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، درخواست گزار کے مطابق 7گھنٹے انتظار کرانے کے بعد بھی ملاقات نہیں کرائی گئی، اس کیس میں تاخیری حربے استعمال نہیں ہوں گے، یہ ایک سنگین معاملہ ہے لہذا ایک ہفتے میں کمنٹس فائل کریں۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے
جنوری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی
جنوری
حماس کے پاس غزہ جنگ بندی منصوبے کا جواب دینے کے لیے صرف 3 سے 4 دن کی مہلت!
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے سے
اکتوبر
پاکستان میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی، مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غریب ہوگئے، ورلڈ بینک
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024
جنوری
صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب
?️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ
مئی
عالمی ادارے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مصیبت زدہ انسانیت کو بچانے میں مدد کریں
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے
اگست
یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف رہنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس
جولائی