علی امین گنڈاپور کا صدر زرداری کو خط، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے کا معاملہ اٹھا دیا

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام خط میں این ایف سی ایوارڈ کیلئے اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں انہوں نے لکھا کہ 2018ء میں 25ویں ترمیم کے نتیجے میں قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخواہ میں ضم کیا گیا، انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اتنی بڑی تعداد میں آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں کوئی حصہ نہیں مل رہا جب کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے سول اداروں اور عدلیہ کو ان علاقوں میں توسیع دی گئی، این ایف سی میں شیئر نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی عمل اور امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے، قبائلی علاقوں کا شیئر صوبائی حکومت کی بجائے وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جو غیر آئینی ہے۔

اس حوالے سے اپنے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا مزید کہنا ہے کہ سال 2010ء سے اب تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ نافذ العمل ہے جس میں ضم اضلاع کی آبادی کے شیئر کا تعین نہیں ہے، یہ عمل فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی روح کے منافی ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مسلسل توسیع قبائلی اضلاع سے کیے وعدوں کی خلاف ورزی ہے، غیر آئینی توسیع صوبائی حکومت کیلیے قابل قبول نہیں لہٰذا مالی وسائل کی تقسیم میں ضم اضلاع کی شمولیت کیلیے 10ویں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخواہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی، ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات پر مجموعی طور پر 84 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا، سکیورٹی اور ڈویلپمنٹ سے متعلق امور میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف منظم کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت پولیس میں بھرتیوں، ٹریننگ، اسلحے اور آلات کی خریداری کا پلان ترتیب دیا جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائیاں کی جائیں گی، سول انتظامیہ کو دہشت گردی کے خلاف لیڈ رول دیا جائے گا، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کارمیں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں 

🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا

حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا

🗓️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت

حکومت کا نئے سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کیلئے تحفہ، ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان

🗓️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک

صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ

🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ

غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ 

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار

معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے

جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

🗓️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے

ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا

🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے