?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے ڈیڑھ سال سے جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیانات معنی نہیں رکھتے، جہاں تعاون کرنا ہوتا ہے، علی امین گنڈاپور تعاون کرتے ہیں،ان کی اپنی سیاست اور بیانیہ کیلئے بھی کوئی نا کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے معاملے پر افواہیں پھیلانا بھارتی سازش ہے۔ علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت نے معرکہ حق میں ذلت اٹھائی ہے، ان تمام چیزوں پر مؤثر طریقے سے قابو پالیں گے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صورتحال کو کسی صورت بگڑنے نہیں دے گی، یہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے،اس میں کسی قسم کی گنجائش نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ہے کیا جس نے 5اگست کو عروج پر پہنچنا ہے، ہمیں پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کسی جگہ نظر نہیں آرہی؟ رہائی کی تحریک ہے ہی نہیں تو اس میں کامیابی او ر ناکامی کہاں سے آئی؟۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کیلئے عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں ہو سکتا ہے اس میں کامیابی ہو،تحریک کے ذریعے رہائی کی بات ہو تو تحریک ہے ہی نہیں،عدالت نے انصاف اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے اس پر ہم پیشگوئی نہیں کرسکتے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے
جنوری
ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے
فروری
کیاصیہونی جنگ بندی کےمعاہدے پر قائم ہیں ؟
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر
اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری
?️ 29 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں
ستمبر
استنبول میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: استنبول کے عوام نے صیہونی حکومت کے حملوں کی امریکی
مئی
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
صہیونی ماہرین نے اسرائیل کے معاشی حالات کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتباہات
مئی
صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی
دسمبر