?️
راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیرحاضری پر چوتھی بار ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جب کہ ان کے ضامن کا ایک لاکھ کا مچلکہ بھی بحق سرکار ضبط کرنے اور علیمہ خان کو دس دس لاکھ کے دو مچلکے اور ضامن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جج امجد علی شاہ نے یہ حکم 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم علیمہ خان غیرحاضر رہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
علیمہ خان کی جانب سے کہا گیا کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو دو نئے شورٹی بانڈز اور دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے دونوں پولیس افسران کی جانب سے جمع کرائی گئی علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد
مئی
بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی
جولائی
یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین
فروری
شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز
دسمبر
میری حکومت کی ترجیح غربت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ ہے:عراقی وزیراعظم
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت میں بدعنوانی کے خلاف
نومبر
پاکستان تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کو اقوام متحدہ کے اقتصادی دھڑے اکنامک اینڈ
جون
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی
فروری