?️
راولپنڈی (سچ خبریں) علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے فریقین کا مؤقف سن کر خارج کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ فرد جرم ملزمہ کی موجودگی میں عائد نہیں کی گئی۔ وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کے وقت ملزم کا موجود ہونا ضروری ہے، قانون کے مطابق فرد جرم پر ملزم کے دستخط ہونا لازمی ہے، ملزمہ اور وکلاء صفائی کو فرد جرم کی کاروائی بارے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے آگاہ کیا کہ عدالت نے 15 اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی ، دو ماہ تک وکلاء صفائی کو فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کرنا یاد نہیں آیا، فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کرنا ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ظہیر شاہ نے مزید کہا کہ ملزمہ اور ان کے وکیل جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، ملزمہ کو بار بار مواقع دیئے گئے ہیں، دو ماہ تک کسی ملزم نے کسی عدالت میں فرد جرم کی کاروائی چیلینج نہیں کی، فرد جرم قانون کے مطابق اور درست عائد ہوئی ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی درخواست خارج کردی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر تاخیر سے عدالت پہنچنے پر تمام عدالتی احکامات واپس لے لئے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے تاخیر سے پہنچنے پر ان کی حاضری قبول کرلی۔


مشہور خبریں۔
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
واشنگٹن میں نیٹو اجلاس میں امریکہ کی 6 عرب ممالک سے شرکت کی درخواست
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ،
جون
صہیونی حکومت نے مستقبل قریب میں حماس کے عہدیدار سے ٹرمپ کی خصوصی ایلچی کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
?️ 16 نومبر 2025 صہیونی حکومت نے مستقبل قریب میں حماس کے عہدیدار سے ٹرمپ
نومبر
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان
دسمبر
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کا ڈائریکٹر موساد کا جاسوس نکلا
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: انگریزی زبان کی Mint Press ویب سائٹ نے انگریزی صحافی
جنوری
حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے گذشتہ
ستمبر
صیہونیوں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24
مئی
صہیونی لابی کی تیونس کو جال میں پھنسانے کی کوشش
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:تیونس کی ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل نے الجزائر کو پریشان
جون