?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی،بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس پر تحفظات کا اظہار کر دیا،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ڈوگر صاحب شاید اسی کام کیلئے آئے ہیں۔ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی تھی۔
عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی لارجر بینچ میں سماعت ہوئی تھی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے جنہوں نے عدالت کو بتایاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے کے بعد ان کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا تھا ۔
سزا ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے وکلاءاور فیملی کی ملاقات ہفتہ وار کروائی جا رہی تھی۔دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں۔بانی پی ٹی آئی کا اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی سے سزا یافتہ قیدی بن گیاتھا۔ سیکیورٹی تھریٹس بھی تھیں۔قائم مقام چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر بندہ درخواست لے کر آ جاتا تھا کہ میری بھی جیل میں ملاقات کرائی جائے جس پر وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا تھایہ جیل ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت تھی؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں۔ ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہ کریں۔بعدازاںعدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کو وکلاءاور جمعرات کو فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہم نے عالمی فورم پر بھی بھارت سے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 20 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم
جون
میرے شوہر ہندو نہیں، مدیحہ امام کی ایک بار پھر وضاحت
?️ 4 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی
جون
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنےکا فیصلہ صحیح نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 8 دسمبر 2021برسلز (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو گرے
دسمبر
ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک
جون
پاکستان نے سکیورٹی خطرات کے درمیان افغانستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے
جون
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم
اگست
کیا حماس قیدیوں کو ایران لے جانا چاہتا ہے؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اپنے شمارے میں صیہونی حکومت کے وزیر
ستمبر