?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور سیاسی بصیرت کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت حاصل ہوئی، قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرتا رہے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں بھی مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ اقلیتیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے سر کا تاج ہیں جن پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، پنجاب حکومت اقلیتوں کو یکساں مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لبرٹی چوک پر نصب 42 فٹ بلند کرسمس ٹری وزیراعلیٰ پنجاب کی مسیحی برادری سے محبت اور یکجہتی کا عملی اظہار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں شاندار چراغاں اور سجاوٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
مزید برآں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے احسانِ عظیم کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم ہیں، اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
چین کی غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025چین کی غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید مذمت، فوری جنگ
ستمبر
دنیا میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کے باکسنگ مقابلے کا انعقاد
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: چین میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کا پہلا عالمی
مئی
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون
انگلینڈ کے ایک چرچ سے ایک سو بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف
?️ 14 ستمبر 2022ویلز کے ایک چرچ میں کھدائی کے نتیجے میں سو سے زائد
ستمبر
صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
مئی
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات: وزرائے خارجہ کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے بیلٹ
مئی