?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں اور قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے، اس وقت دہشت گردی پر یک زبان ہو کر مذمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، گزشتہ روز قوم سے اپیل کی کہ خون کہیں بھی گرے یہ بلا تفریق سب کا خون ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم ایسے واقعات کی بغیر اگر مگر کے بھر پور مذمت کرتے ہیں، ایسے بیانات سے دہشت گردوں کو تقویت ملے گی لہٰذا ہمیں دشمن کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ہم ایسے فعل کی ہر صورت مذمت کرتے ہیں، جنازوں کے وقت ایسے بیان دینے پر وزیر اطلاعات قوم سے معافی مانگیں۔
خیال رہے کہ لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا تھا کہ اب ملک میں یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ان کا نظریہ صرف دہشت پھیلانا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مراکز کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز سیکیورٹی رسک قرار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے
نومبر
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر: گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28سو سے زائد نوجوان گرفتار
?️ 8 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
حکومت پنجاب کا 6 ڈویژن میں جمعے، ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں
نومبر
پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی سے حملے نہ کرنے کا استثنی لیا ہوا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
?️ 9 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا
جنوری
پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن
ستمبر
سعودی کابینہ میں تبدیلیاں
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم
مارچ