?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا یہ معاہدہ ان کے لیے سرپرائز تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر پر حملے کے بعد امریکہ نے عرب ممالک کو دھوکہ دیا، عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے، اسرائیل کی خاطر امریکہ نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کرلیا، امریکہ نے اسرائیل کے حق میں اپنی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ بھارت بھی اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا کیوں کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی سفارتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ معاہدہ اس خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا اور یہ خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں یہ معاہدہ ہوا، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، اس طرح پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا۔


مشہور خبریں۔
روس کا پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کے خلاف مزاحمت
مارچ
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا؛کیا اب جرمنی کی باری ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں
اگست
بجٹ معاہدے میں ناکامی کے بعد امریکی حکومت بندش کا شکار
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ضروری قانون سازی
اکتوبر
حکومت ہٹانے کے لیے بین الاقوامی شازش میں کچھ میڈیا کے عناصر بھی شامل ہیں:فواد چوہدری
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں
مارچ
نیب نے ہاؤسنگ مقدمہ میں علیم خان کے خلاف تحقیقات بند کردیں
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت کے اتحادی اور نئی تشکیل کردہ جماعت
اگست
نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت مل گئی
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت
اکتوبر
ماحولیاتی تبدیلی: شدید گرمی سے پاکستان و دیگر ممالک کے گارمنٹس ورکرز کو خطرہ
?️ 9 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان، بنگلہ دیش اور ویتنام میں گارمنٹس مینوفیکچرنگ
دسمبر