عدلیہ سے آئین و قانون کا محافظ بننے کی توقع ہے وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجرا کردیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد آئینِ پاکستان کی موبائل ایپلی کیش کا اجرا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عدلیہ آئین اور قانون کی محافظ بنے گی۔

پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج یہ بڑی خوشی کا موقع ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے کروڑوں پاکستانی آئین کی منشا اور اساس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی سیاسی قیادت نے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر آئین تخلیق کیا، آئین کی پاسداری اور احترام کے لیے تمام اداروں کو یکسو ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن آئین کو ری رائٹ نہیں کرسکتی، یہ صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، مجھ سمیت ہم تمام سیاستدانوں سے بے شمار غلطیوں ہوئیں، بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں اور خود کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اب ساتھ مل کر پاکستان کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتہائی مشکل حالات میں یہ ملک ملا، ہم اس بات پر پوری طرح یکسو ہیں کہ ہم ان شا اللہ ریاست کو بچانے کے لیے اپنے سیاسی اثاثے کو قربان کرنے میں قطعاً نہیں ہچکچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں یہ مثال نہیں ملتی کہ پارلیمان کا قانون بنانے سے پہلے عدالیہ اس پر حکم امتناع جاری کردے، یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے، اس پر پارلیمنٹ اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرے گی، عدلیہ اور بارز سے یہی توقع ہے کہ وہ آئین و قانون کے محافظ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ عصر حاضر کا بہترین فیصلہ ہے، اسکول اور کالجوں میں آئین نصاب کا حصہ بن جائے گا تو آئین پاکستان کے بچے بچے کو حفظ ہوجائے گا جس سے قانون کی حکمرانی میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

ایکس کے حریف ’بلیواسکائی‘ کا قابل اعتماد اکاؤنٹس کیلئے بلیو چیک متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 24 اپریل 2025سچ خبریں: ایکس کے حریف ’بلیو اسکائی‘ نے پیر کے روز کہا

دشمن نے ابھی تک امریکی آقاؤں سے سبق نہیں سیکھا: حزب اللہ

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز کیا ہے ؟

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری

جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے

دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات 

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان

حکومت کا نجی شعبے سے تجارتی نقل و حمل کیلئے ’گوادر پورٹ‘ استعمال کرنے پر زور

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت اور کورونا ویکسین کی اشد ضرورت

?️ 23 اپریل 2021(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی

تل ابیب ایران کے سیکورٹی خطرات کو برداشت کرنے سے قاصر

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیامین نیتن یاہو نے لیکود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے