عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی

سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب کر لی  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایک دھڑے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

صحافیوں کی تنظیم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت آئی ایچ سی کے دائرہ اختیار کو استعمال کیا ہے۔درخواست گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے تحفظ کا آئین کے آرٹیکل 9، 19 اور اے کے تحت ضمانت دیے گئے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے براہ راست تعلق ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ اخباری ملازمین کے لیے عمل درآمد ٹریبونل (آئی ٹی این ای) تشکیل نہیں دیا گیا اور اس میں 40 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ آزاد پریس اور میڈیا کے تناظر میں ہیں، آرٹیکل اے 19 اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ہر شہری کو عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ایک ایڈیٹر اور رپورٹر کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ان کی آزادی اور ادارتی پالیسیوں میں عدم مداخلت میڈیا اور پریس کی ملکیت کے ضابطے سے متعلق ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دے کہ یہ سوالات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور شہریوں کی معلومات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیے گئے، بین الاقوامی بہترین طریقوں اور اصولوں کو سمجھنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ آزاد میڈیا اور پریس کو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ وہ وزارت اطلاعات اور آئی ٹی این ای کو ایک پندرہ دن کے اندر رپورٹ اور پیرا وار تبصرے داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کرے۔

 

مشہور خبریں۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف

اسرائیل بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے تیار نہیں: مشرق وسطیٰ

?️ 24 اپریل 2022مڈل ایسٹ آن لائن نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات

چین میں ایغور مسلمانوں کے خلاف نئے مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا

?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چین کے ایغور مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم

یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع نے اس

کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان

برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے

ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:    آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی

ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے