عام انتخابات میں خواتین کے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں خواتین کا 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کا کیس معاملہ ہدایت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار نعیم احمد مرزا کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا خواتین کی 5 فیصد کوٹہ سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر خواتین کا 5 فیصد کوٹہ پورا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کر لیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پورا نہ کرنے کے خلاف عورت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم احمد مرزا نے وکیل فضل اللہ فاروق کے توسط سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ جاری کرنا قانونی تقاضہ ہے اور قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر صرف ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) نے خواتین کو 5 فیصد سے زائد ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

درخواست نے کہا کہ پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی نے خواتین کے 5 فیصد کوٹے کا قانونی تقاضہ پورا نہیں کیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، تحریک لبیک پاکستان نے خواتین کو 5 فیصد کوٹہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لیے جاری ٹکٹوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر نے خواتین کو 5 فیصد کوٹہ دینے کا قانونی تقاضہ پورا نہیں کیا جبکہ سندھ اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی نے بھی 5 فیصد کوٹہ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور دیگر نے خواتین کو قانون کے تحت 5 فیصد کوٹہ نہیں دیا اور اسی بلوچستان اسمبلی کے لیے بھی متعدد جماعتوں نے خواتین کو 5 فیصد کوٹہ دینے کا قانونی تقاضا پورا نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی

حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور

امریکہ دنیا پر کیا مسلط کرنا چاہتا ہے؟ روس کی زبانی

🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے امریکی نائب صدر کے توہین آمیز

آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:     ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو

عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

میں مخالفین سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں

🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی

صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات اس حد تک پہنچ

آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار

🗓️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کے لیے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے