?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے ویڈیو بیان میں شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پالیسیوں کو رد کرکے ہم نے معیشت کو بچایا، کورونا کے دوران شہبازشریف لندن سے آئے تو کہا کہ ملک بند کردو، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، یہ کہنا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے یہ کہنا غلط ہے کیونکہ بےروزگاری نہیں معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، مہنگائی پر سیاست کرنا درست نہیں۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے، ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا، حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران معاشی غلطیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مارچ 2020 میں آیا، اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں، دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جنوبی ایشیاء میں اس وقت پاکستان سب سے مہنگا ملک ہے، ملک کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا تو خدانخواستہ ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، میں نے پارلیمنٹ میں بھی مہنگائی کا ذکر کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سے کہا عام آدمی پر توجہ دیں مگر کسی نے نہیں سنا، ن لیگی حکومت ختم ہوئی ادائیگیوں اور قرضوں کا حجم 30 ہزار ارب روپے تھا، عمران خان نے کہا تھا قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کی کمی کریں گے، قرضے کم تو نہ کیا لیکن 39 ماہ میں 20 ہزارارب روپے کے قرضے لیے، ہم نے اگر قرض لیے تو عوامی منصوبوں پر بھی کام کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی
ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان
ستمبر
صیہونیوں نے شام میں شکست تسلیم کی ، بشارالاسد کو ہٹانے کی بات ختم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: بعض عرب ممالک اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر
نومبر
سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم خواتین بھی تشدد کا شکار
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی پولیس کے ذریعہ سری لنکا کی درجنوں
مئی
یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جیفری ینگ نے
جنوری
شیر افضل مروت کو عدالتی رلیف
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے رکن
جولائی
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
فروری