عالمی بینک سے خیبرپختونخوا میں دیہی رسائی، سیاحتی منصوبوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) عالمی بینک (ڈبلیو بی) نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد خیبر پختونخوا (کے پی) میں سماجی خدمات، مارکیٹوں اور ملازمتوں تک رسائی میں مدد فراہم کرنے والے 2 منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق بین الاقوامی قرض دہندہ نے خیبر پختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پروجیکٹ (کے پی آر اے پی) کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ اور خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ (کائٹ) کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ بھی فراہم کی۔

اس اقدام سے دونوں منصوبوں کو صحت، تعلیم کی خدمات، مارکیٹوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اور صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں لچک کو تقویت ملے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بینہاسین نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اہم دیہی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور آفات کی تیاری میں اضافہ کرکے، کے پی آر اے پی اور کائٹ منصوبے نہ صرف صحت اور تعلیم جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں، بلکہ ماحولیات، معاشی لچک کو فروغ دے رہے ہیں اور مقامی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی آر اے پی کے لے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ اور بحالی کے ذریعے محفوظ اور ماحولیات کے مطابق لچک دار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی، اس طرح اسکولوں، صحت کی سہولتوں اور مارکیٹوں سمیت خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گی۔

یہ منصوبہ لڑکیوں کے لیے اسکول تک محفوظ اور سستی نقل و حمل میں بھی مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 17 لاکھ 60 ہزار افراد اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

منصوبے کی ٹاسک ٹیم کے رہنما محمد بلال پراچہ نے کہا کہ یہ اضافی مالی اعانت ملک اور اس کے صوبوں کے ترقیاتی اہداف کی حمایت کے لیے عالمی بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، یہ منصوبہ ضروری خدمات اور معاشی مواقع تک رسائی کو بڑھا کر صوبے میں لوگوں، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔

کائیٹ منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے دو سڑکوں کی بحالی مکمل کرکے سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے صوبے کے آس پاس کے قدیم سیاحتی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے سیاحت کی صنعت اور سرکاری شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی میں بھی مدد ملے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اضافی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا کی سیاحتی صنعت میں بہتر منزل کے انتظام، ورثے کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے انضمام میں مدد ملے گی۔

منصوبے کی ٹاسک ٹیم مین شامل کرن افضل نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کے پی میں ذمہ دار سیاحت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

کرن افضل کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد سڑکوں اور سیاحوں کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا اور مقامی برادریوں کو سیاحت کی معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کو تربیت ملے گی اور ملک کے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:     سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت

طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر

خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

🗓️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ

ہم تابوت میں نہیں بلکہ زندہ لوٹنا چاہتے ہیں: صہیونی قیدی

🗓️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی القسام بٹالین نے غزہ میں

قطر میں نیا امریکی سفیر کون ہے؟

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارت کار ٹِمی ڈیوس کو

صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور

ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر

اسرائیلی بستیوں میں 3 عرب ممالک کی بالواسطہ شرکت بے نقاب 

🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے تین عرب ممالک امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے