?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے یو این قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
اسلام آباد میں پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم فلسطینی طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلے دل سے فلسطینی طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جتنا میرا گھر ہے اتنا ہی آپ کا ہے، ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑےہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیل مسلسل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، فلسطین میں ہر شہر اور گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آرہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے یو این قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اسرائیل نے ظلم اور سفاکانہ جارحیت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں145فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلبا کو سرکاری خرچ پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، فلسطین سے مزید طلبا کو پاکستان لانے اور تعلیم کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائےگا۔


مشہور خبریں۔
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید
?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک
مئی
امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں
جون
نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں ہیں: لایپڈ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپیڈ نے جمعرات
نومبر
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
محمود عیسیٰ کا اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کا ریکارڈ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: محمود موسی عیسیٰ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے
جنوری
گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سےحلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا
?️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق گورنر پنجاب نے وضاحت
اپریل
پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت سے ایک اور دھچکا ملنے کا خدشہ
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت کی جانب سے
دسمبر
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ