🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔عدالت نے نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ سُنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لاء نافذ ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہمیں کیس میں انصاف ملا ہے، آج عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ
نومبر
وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا
🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
اگست
پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی
جنوری
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
اردغان نے اسرائیلی صدر کو آنکارا کے دورے کی دعوت دی
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے آج صبح حکومتی حکام کے حوالے
جنوری
دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روک دیا
🗓️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل
دسمبر