?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انتشار اور خدمت و خوشحالی کا مقابلہ تھا، جس میں ن لیگ نے واضح جیت حاصل کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بڑے پر امن طریقے سے ہوئے، عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ دیا، مریم نواز کی حکومت میں 90 سے زیادہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ 70 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور 35 ہزار مکمل ہوچکے۔
ضمنی انتخابات میں جیت وزیراعلی کی محنت و گورننس کا نتیجہ ہے،عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی سیاست کو مسترد کیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب ہر 3 ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہیں۔ ہرعہدیدار کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹر مقرر کر رکھے ہیں، کون سا منصوبہ کہاں پہنچا، اس پر مسلسل فالو اپ رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری وزیراعلیٰ کی ڈکشنری میں کل کا لفظ نہیں ہے، طلبا نے لیپ ٹاپس کیلئے ووٹ دیا، بزرگوں نے ستھرا پنجاب کیلئے ، خواتین نے تحفظ کیلئے اور کسانوں نے کسان کارڈ کو ووٹ دیا۔
19 شہروں کے اندر واسا نے کام شروع کر دیا ہے، یہ ووٹ پنجاب اور لاہور ڈویلپمنٹ کو ملا ہے، ضمنی انتخاب میں مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ ملا ہے،یہ ووٹ کلینک آن ویلز اور سیلاب زدگان کی مدد کے نتیجے میں ملا۔


مشہور خبریں۔
عدلیہ کے حکم کی پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.سپیکر اسدقیصر
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب
اپریل
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیا
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے
ستمبر
ٹرمپ حکومت امریکہ میں آتش زدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ذمہ دار ہے
?️ 22 جولائی 2025امریکہ میں آتش زدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں, ماہرین نے ٹرمپ حکومت
جولائی
امریکی شہری یوکرین میں فوجی مداخلت کے مخالف
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر
اگست
غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکی قرارداد کے خطرات
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے امریکی قرارداد کی منظوری
نومبر
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر